ڈاکٹر سمیع ا للہ کاکڑ کا ڈسٹرکٹ زیارت کے آر ایچ سی اور بی ایچ کا مانیٹرنگ دور ہ

منگل 13 مئی 2025 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سمیع ا للہ کاکڑ نے وزیر صحت بلوچستان بخت محمدکاکڑ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ زیارت کے مختلف آر ایچ سی اور بی ایچ کا مانیٹرنگ دورہ کیااورڈسٹرکٹ زیارت کے مختلف آر ایچ سی اور بی ایچ کا خصوصی معائنہ، تمام طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیامانیٹرنگ کے دوران مریضوں اور عملے سے براہ راست بات چیت کی گئی تاکہ زمینی حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کی مرتب کی جا سکے ٹیم نے طبی عملے کی حاضری ، ادویات کی فراہمی ، صفائی ستھرائی اور مریضوں کی سہولت سے متعلق امور پر بھی خاص توجہ دی بلوچستان بھر میں صحت کی سہولیات کو فعال بنانے اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر دس روزہ خصوصی مانیٹرنگ مہم جاری ہے مانیٹرنگ مہم میں محکمہ صحت کے سینئر افسران مختلف اضلاع اور تحصیلوں کے صحت مراکز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :