مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلیے 50 سے زائد ریونیو افسران تعینات

منگل 13 مئی 2025 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے 21 مشروبات کمپنیوں میں 50 سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی ہدایت پر پیداوار اور فروخت کی سخت نگرانی شروع کی گئی ہے، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کو نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ایف بی آر نے صنعتی یونٹس میں اسٹاک اور ریکارڈ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ان لینڈ ریونیو افسران مخصوص کمپنیوں میں 2 جون تک تعینات ہوں گے۔ پیداوار، ترسیل اور سیلز کا مکمل ریکارڈ بورڈ کو پیش کیا جائے گا۔ایف بی آر نے ایکٹ 1990 اور 2005 کے تحت اختیارات استعمال کیے۔

متعلقہ عنوان :