بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین اور ہم نیٹ ورک کے سی ای او کالیڈا کے دفتر کا دورہ

منگل 13 مئی 2025 22:05

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی نے لیڈا کے دفتر کا دورہ کیا۔،منیجنگ ڈائریکٹر لیڈا لیاقت کاشانی نیان کا پرتپاک استقبال کیا۔

میٹنگ میں خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) میں باہمی تعاون کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور بلوچستان میں صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے لیے حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں لسبیلہ کے اسٹریٹجک محل وقوع اور پوٹینشل پر خاص زور دیا گیا۔ بلال خان کاکڑ نے سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو فعال کرنے اور صوبے میں پائیدار صنعتی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کاروبار کے لیے کھلا ہے ہمارا مقصد ایک ایسا نظام بنانا ہے جہاں سرمایہ کاروں کو نہ صرف مواقع ملیں بلکہ طویل مدتی ترقی کی صلاحیت بھی ملے۔حب جیسے اسپیشل اکنامک زونز سٹریٹجک فوائد پیش کرتے ہیں اور ہم نجی شعبے کے شراکت داروں کو اس سفر کا حصہ بننے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ایم ڈی لیڈالیاقت کاشانی نے لسبیلہ انڈسٹریل زون میں موجودہ اور ا?نے والے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، افادیت، اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے ریگولیٹری عمل کو ہموار کرنے اور نجی سرمایہ کاروں کی حمایت میں لیڈاکے کردار پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ "حب اسپیشل اکنامک زون صنعتی سرگرمیوں کا ایک مرکز بنتا جا رہا ہے۔ ہمارے بہتر انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاروں کی سہولت کاری کی خدمات کے ساتھ، ہم بلوچستان کی اقتصادی ترجیحات سے ہم آہنگ بڑے پیمانے پر منصوبوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :