پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی بنوں جانی خیل میں ڈرون حملہ میں 10بے گناہ خواتین ،4معصوم بچے نشانہ بنے تھے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

منگل 13 مئی 2025 22:10

Rکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں گزشتہ دنوں ضلع بنوں جانی خیل میں ڈرون حملہ جس میں 10بے گناہ خواتین ،4معصوم بچے نشانہ بنے تھے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی آئین کے انسانی حقوق کی مکمل پائمالی قرار دیتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کی سرومال کو مکمل حفاظت کریں لیکن گزشتہ کئی سالوں سے پشتون وطن میں کشت وخون جاری ہے ، بے گناہ لوگوں کی نعشیں گرر ہی ہے ۔

لیکن آج تک کسی بھی واقعہ کی چھان بین نہیں ہوسکی ہے ، سرکاری بیانات مبالغہ آرائی اور دروغ گوئی کے سوا کچھ نہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام پشتونخوا وطن میں سرکاری اداروں کی جانب سے وحشیانہ ، متشددانہ کارروائیوں جس میں ہزاروں انسانی قیمتی بے گناہ جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور ہوتا چلا آرہا ہے جو ناقابل برداشت ہیں۔

(جاری ہے)

پشتونخوا وطن میں جاری سرکاری تشددانہ غیر آئینی ، غیر قانونی وغیر انسانی کاررائیوں کو بند نہیں کیا جاتا تو پشتونخوا وطن کے عوام سیاسی جمہوری احتجاج میں حق بجانب ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوں گی ۔

بیان کے آخر میںواقعہ کی صاف شفاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے اور حکومت پرواضح کیا گیا ہے کہ پشتونخوا وطن کے جمہوری عوام نے تاریخ میں نہ کبھی دہشت گردی کی ہے اور نہ دہشت گردرہے ہیںاور دہشت گردی کے نام پر کی گئی تمام کارروائیاں بلاجواز اور بے بنیاد ہیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر پشتون عوام کی جاری کشت وخون کو فوری بند کرے اور پشتونوں کو سرومال کے تحفظ کی گارنٹی دے اور بنوں جانی خیل جیسے واقعات کا تدارک اورفوری تحقیقات ہو ۔