ایشیاء کپ 2025ء : پاکستان اور بھارت کے درمیان کم از کم دو مقابلوں کا امکان

ایشیاء کپ اس بار ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور فائنل میچ 21 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 جولائی 2025 12:12

ایشیاء کپ 2025ء : پاکستان اور بھارت کے درمیان کم از کم دو مقابلوں کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 جولائی 2025ء ) رواں سال ہونے والے ایشیاء کپ 2025ء میں کرکٹ شائقین کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کم از کم دو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ ستمبر کے آغاز، یعنی 4 یا 5 تاریخ سے شروع ہونے کا امکان ہے، جب کہ گروپ مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 7 ستمبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

 
اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچتی ہیں تو ان کا دوسرا ٹاکرا 14 ستمبر کو متوقع ہے۔ 
رپورٹس کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، تاہم سیاسی حالات کے پیش نظر ایونٹ نیوٹرل وینیو پر منعقد کیا جائے گا اور متحدہ عرب امارات کو میزبان ملک کے طور پر منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ 
ایشیاء کپ اس بار ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور فائنل میچ 21 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔