Live Updates

معرکہ حق کے موقع پر SCOکی کاکردگی لائق تحسین رہی ۔افواج پاکستان کے ہرشعبہ نے اپنی صلاحیتوںکالواہامنوایا،اعجاز احمد خان

بدھ 14 مئی 2025 16:16

شاردا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)معرکہ حق کے موقع پر SCOکی کاکردگی لائق تحسین رہی ۔افواج پاکستان کے ہرشعبہ نے اپنی صلاحیتوںکالواہامنوایاہے۔مشکل ترین گھڑی میں ایس سی او کی بدولت شہری اپنے پیاروں سے رابطہ میں رہے ۔میڈیاسروے کے مطابق شہریوں نے جہاں فضائیہ ، بحری ، بری فوج کوسلام عقیدت پیش کیا وہاں ایس سی او کی خدمات کابھی اعتراف کیاہے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رکن آف دودھنیال ممبر لوکل کونسلر اعجاز احمدخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کوصرف یاد ہی نہیں رکھے گی بلکہ ہرمحاذ پر سیسہ پلائی دیوار کی مانند ساتھ کھڑی رہے گی ۔ پاکستان وآزادکشمیر کی سیاسی وعسکری قیادت نے بھارت نے دانت کھٹے ہی نہیںبلکہ توڑ کر دکھائے ہیں۔

(جاری ہے)

جرات ،بہادر ی کے اس نشان افواج پاکستان کے ہرشعبہ باالخصوص فضائیہ ، بحری ، بری اور نیلم کے نیٹ ورک کے بادشاہ ایس سی او کی کارکردگی کوسراہاتے ہیں ۔اعجاز احمد خان کاکہناتھا کہ امیدواثق ہے کہ ہرمشکل وقت میں ایس سی او آئندہ کوئی شکایت کاموقع نہیں دیے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایس سی او کی جنگی حالات میں جہاں انڈیا کی طرف سے بارود کی ہولی کھلی جارہی تھی وہاں SCO نے اپنی پیشہ وارانہ خدمات پیش پیش رکھیں۔مشکل کی اس گھڑی میںبیرون ممالک ،پاکستان یاآزاد کشمیر کے دیگرشہروں سے لوگ اپنے عزیزوں کی خیرعافیت دریافت کرتے رہے اور میڈیا کوکوریج میں آسانی رہی ۔ ایس سی او مشکل وقت میںبہترین سہولیات پر شاباش کامستحق ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات