کشمیری ایک پر امن قوم ہے مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں،عثمان ظفر کاشمیری ایڈووکیٹ

بدھ 14 مئی 2025 16:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)امیدوار اسمبلی ویلی 03 ایل اے 42 عثمان ظفر کاشمیری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیری ایک پر امن قوم ہے مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔آپریشن بنیان مرصوص واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی افواج اور پوری قوم مل کر دشمن کی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔

امیدوار اسمبلی عثمان ظفر کاشمیری نے بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے مذید کہا کہ شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔تحریک آزادی کشمیر کے گمنام ہیروز ہمارا فخر ہیں۔ا۔ہوں نے کہا حکومت آزاد کشمیر اور پاکستان نے شہداء کے لیے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے اور ابتدائی طور پر مالی مدد کر دی گئی ہے، شہداء کے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپور طور سے سرانجام دے گی، ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

(جاری ہے)

عثمان ظفر کاشمیری نے خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور شہداء کے لیے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔عثمان ظفر کاشمیری کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارت کو واضح کیاکہ خطیکے ممالک کی سالمیت،خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا، افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔آج پوری قوم نوافل شکر ادا کر رہی ہے۔اب مسئلہ کشمیر حل ہو کر رہے گا یا پھر بھارت دنیا کے نقشے سے مٹے گا۔