ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور کمال چشتی چوک کا اچانک دورہ

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلا تفریق آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے

بدھ 14 مئی 2025 16:49

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور کمال چشتی چوک کا اچانک دورہ کیا۔ ہسپتال کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

متعلقہ افسران کو فوری بہتری اور مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو بہترین، بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات پر فوری ایکشن کا نظام فعال کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اس شعبے میں بہتری کے لیے ایسے اچانک دورے جاری رہیں گے۔دریں اثناڈی سی عمران علی نے وزیراعلیٰ کے ویژن ستھراپنجاب مہم کے تحت کمال چشتی موڑ کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہوںننے تجاوزات اور راہداریوں پر تجاوزات سمیت کمال چشتی چوک کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لے کر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر سی ای او میونسپل کمیٹی قصور کاشف گورسی ودیگر میونسپل افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بلکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ان کو ختم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا تفریق آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھ کر شہر کی صفائی اور شہریوں کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاو?ن کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔