بہاولنگر، شادی سے انکار پر 45 سالہ بیوہ خاتون قتل، اس بیٹا زخمی

بدھ 14 مئی 2025 16:49

بہاولنگر، شادی سے انکار پر 45 سالہ بیوہ خاتون قتل، اس بیٹا زخمی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)نواحی گائوں 169مراد تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں شادی سے انکار پر 45سالہ بیوہ خاتون قتل جبکہ اس بیٹا زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈاہرنوالہ کی حدود میں نوید نامی ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے بیوہ کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کافی عرصے سے بیوہ خاتون سے شادی کا خواہشمند تھا،خاتون کے انکارپر ملزم نے زبردستی 169مراد میں گھر میں گھس کے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا،ڈی ایس پی چشتیاں محمد اکمل بسرا ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ را محمد علی نے فوری موقعہ پر پہنچ کے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔