نیوم میں مصنوعی ذہانت کے انفرا اسٹرکچر میں5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو

بدھ 14 مئی 2025 16:51

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سعودی عرب میں نیوم منصوبے کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ریان فائز نے کہا ہے کہ نیوم میں مصنوعی ذہانت کی اگلی جنریشن کے بنیادی ڈھانچے کے لیی5ارب ڈالر کی سٹریٹجک سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاکہ ایک جدید ترین ڈیجیٹل ماحول قائم کیا جا سکے۔ عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سعودی۔

(جاری ہے)

امریکی سرمایہ کاری فورم کے دوران ایک مذاکرے میں کہا کہ نیوم نے اس اہم شعبے میں مضبوط بنیاد رکھ دی ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھر سے نجی اور تجارتی سرمایہ کار راغب ہوئے ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ امریکا اس میدان میں کلیدی شراکت دار ہے اور متعدد امریکی کمپنیوں نے نیوم میں بڑی سرمایہ کاری کے وعدے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک سمارٹ سٹی یا اقتصادی زون نہیں بنا رہے بلکہ ہم عالمی سطح پر سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے ماڈل کو از سر نو تشکیل دے رہے ہیں جو کہ نجی شعبے کے بڑھتی ہوئے اعتماد اور مضبوط شراکت داری سے ممکن ہوا ہے۔