Live Updates

سیالکوٹ کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بدھ 14 مئی 2025 16:53

سیالکوٹ کے  عوام  افواج پاکستان کے ساتھ   سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں عظیم الشان کامیابی پر پوری قوم پا ک فوج کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے، اس تاریخی آپریشن میں پاک فوج کے سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا کر دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے سے پہلے سو بار سوچے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پاکستان کی عسکری صلاحیت اور قوم کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ وطن کی سرحدوں کو محفوظ بنایا۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر نےکہا کہ سیالکوٹ کے عوام اپنے سپہ سالار اور افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن اور استحکام سے ہو کر گزرتا ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لئے افواجِ پاکستان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔آخر میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ہمارے بہادر جوانوں کو مزید طاقت اور حوصلہ عطا فرمائے تاکہ وہ ملک و قوم کی حفاظت اسی جذبے اور ولولے کے ساتھ کرتے رہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات