آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان

بدھ 14 مئی 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز گرم ہوا ئیں چلنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیا ت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم وخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ انتہائی گرم رہا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت26 اور زیادہ سے زیادہ41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب20 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح129فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں لا ہور امر یکن سکول110، اڈا پلا ٹ99، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب123، یو ایم ٹی117 ، جنریشن پاور لمیٹڈ96،جو ہر ٹائون 114 اورعسکری ٹین میں93 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :