
وزیر ریلوے حنیف عباسی سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی ملاقات
بدھ 14 مئی 2025 19:51

(جاری ہے)
ملاقات میں ٹرین کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں اور پاکستان کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے پر بات کی گئی۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی کنکٹیوٹی کے لئے نئے راستے ٹرین کے ذریعے بنائے جانے چاہئیں تاکہ تجارتی تعلقات اور لوگوں کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ملاقات کے دوران قازقستان کے سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے شعبے میں مزید تعاون ممکن ہے اور اس بات پر غور کیا گیا کہ مستقبل میں وسطی ایشیائی ریاستوں سے پاکستان کے ساتھ تجارت ٹرین کے ذریعے کی جائے۔ سفیر نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف تجارتی روابط کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بھی مزید استحکام لائے گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ دوسرے برادر مسلم ممالک جیسے آذربائیجان اور ترکمانستان کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ پورے خطے میں اقتصادی ترقی اور رابطوں کو فروغ دیا جا سکے۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ترقیاتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ایک اہم کڑی ثابت ہو گی اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے شعبے میں نئے امکانات کے دروازے کھلیں گے۔سفیر نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قازقستان کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے تیار ہیں اور ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ملاقات کے اختتام پر قازقستان کے سفیر نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کو قازقستان کے دورے کی دعوت دی، تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: تخریب کاری کی منصوبہ بندی، تین یوکرینی مشتبہ افراد گرفتار
-
ٹرمپ کے خلیجی ممالک کے دورے کے موقع پر غزہ میں اسرائیلی بمباری میں اضافہ
-
26ویں آئینی ترمیم کا نتیجہ یہ ہے کہ ججز اب صرف ایک سرکاری ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں
-
وزیراعظم نجی حج سکیم بحران کے حل کیلئے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطہ کریں
-
یہ وقت نوجوانوں کو متحد کرنے کا ہے
-
عمران خان کو جعلی مقدمات میں مزید جیل میں رکھنا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا
-
نیتن یاہو کا صدر ماکروں پر حماس کا ساتھ دینے کا الزام
-
ہم 9مئی والے نہیں 10 اور28 مئی والے ہیں، 28مئی کو 5 اور6 جبکہ 10مئی کو مقابلہ 6 صفر سے جیتا
-
بجلی صارفین پر 69 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا
-
بھارت کے ساتھ تنازعہ: سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کی حمایت میں اضافہ
-
پی آئی اے کا آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کا انوکھے انداز میں جشن
-
وزیر ریلوے حنیف عباسی سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.