رافیل ڈیل میں تقریباً 41 ہزارکروڑکی کرپشن کی گئی، بھارتی کانگریس

ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی جھوٹی باتیں رافیل اسکینڈل کو نہیں دبا سکتیں، رندیپ سنگھ سرجیوالا

بدھ 14 مئی 2025 21:32

رافیل ڈیل میں تقریباً 41 ہزارکروڑکی کرپشن کی گئی، بھارتی کانگریس
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء)کانگریس رہنما وں نے کہا ہے کہ رافیل ڈیل میں تقریباً 41 ہزار کڑور کی کرپشن کی گئی ہے، آج تک رافیل طیاروں کی اصل قیمت نہیں بتائی گئی۔ ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی جھوٹی باتیں رافیل اسکینڈل کو نہیں دبا سکتیں ۔ ڈسالٹ کے سی ای او ایرک ٹراپئر کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوے کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی جھوٹی باتیں رافیل اسکینڈل کو نہیں دبا سکتیں۔

قوم کو تبدیل شدہ وضاحت نہیں بلکہ منصفانہ تحقیقات کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ قانون کا پہلا اصول ہوتا ہے فائدہ اٹھانے والے اور شریک ملزم کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں۔ قانون کا دوسرا اصول، فائدہ اٹھانے والے اور ملزم اپنے کیس میں جج نہیں بن سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بی جے پی حکومت اور ڈسالٹ کے درمیان طے شدہ میچ رافیل بدعنوانی کو چھپا نہیں سکتا،مودی اور ایرک ٹراپئر کے پی آر اسٹنٹس کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

کانگریس رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ رافیل ڈیل میں تقریباً 41 ہزار کڑور کی کرپشن کی گئی ہے، آج تک رافیل طیاروں کی اصل قیمت نہیں بتائی گئی۔ انہوں نے کہا رافیل طیاروں کی آفیشل ڈیل میں مودی کے دوست انیل امبانی کو خاص ترجیح دی گئی اور فائدہ پہنچایا گیا۔ مودی سرکار نے کہا کہ فرانس نے انیل امبانی کو ڈیل میں شامل کرنے کا کہا تھا جبکہ فرانس حکومت نے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسالٹ کمپنی کے اندرونی کاغذات میں جونیئر افسر نے سینئر افسر کو بتایا کہ انیل امبانی کو ڈیل میں شامل کرنا پڑے گا ورنہ کانٹریکٹ نہیں ملے گا۔