Live Updates

پہلا خواتین بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال نومبرمیں بھارت میں کھیلا جائے گا

بدھ 14 مئی 2025 22:24

ًاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پہلا خواتین بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال نومبرمیں بھارت میں کھیلا جائے گا،جس کی تیاری کے لئے قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جولائی میں شروع ہوگا،قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی 20میں عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہے،پاکستان دنیا بھر میں بلائنڈ کرکٹ میں ایک لیڈنگ پوزیشن پر ہے ، ہمارے کوچز دیگر ممالک کے بلائنڈ کھلاڑیوں کو بھی تربیت فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری خبررساں ادارے کو انٹرویو میں سید سلطان شاہ نے کہا کہ پہلا خواتین بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال نومبر میں بھارت کے دو شہروں دہلی اور بنگلور میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کے تمام میچز نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہوں گے اور تمام ٹیمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کیلئے کھٹمنڈو آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو دونوں میچ نیپال میں ہوں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات