2024 سے اب تک بیرون ممالک سے 5 ہزار 402 پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا

بدھ 14 مئی 2025 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء)قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ 2024 سے اب تک بیرون ممالک سے 5 ہزار 402 پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے سعودی عرب، عراق، ملیشیاء ، یو اے ای ، قطر اور عمان سے پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا بیرون ملک سے ملک بدر کئے گئے بھکاریوں سے متعلق تحریری تفصیلات وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جمع کرادیں ہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریری طور پر بتایا گیا کہ 2024 میں بیرون ممالک سے 4 ہزار 850 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں سعودی عرب سے 4498 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئیعراق سے 242 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئیملیشیائ سے 55 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئییو اے ای سے 49 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئی2025 میں بیرون ممالک سے 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں 2025 میں سعودی عرب سے 535 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئییو اے ای سے 9 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئیعراق سے 5 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔