سمبڑیال ضمنی الیکشن میں (ن)لیگ بھاری ووٹوں سے کامیاب ہو گی، عظمی بخاری

اتوار 1 جون 2025 17:30

سمبڑیال ضمنی الیکشن میں (ن)لیگ بھاری ووٹوں سے کامیاب ہو گی، عظمی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مذہبی ٹچ دینا بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے، سمبڑیال کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ(ن)بڑے مارجن سے جیتے گی، پوری قوم تحریک انصاف کا اصل چہرہ پہچان چکی ہے، پاک فوج نے پانچ گنا بڑے دشمن پر تاریخی فتح حاصل کی۔ اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد شیخوپورہ سمیت تمام ضمنی الیکشن مسلم لیگ (ن)ہی بڑی لیڈ سے جیتی تھی ، اسی طرح سمبڑیال کا ضمنی الیکشن بھی (ن)لیگ بڑے مارجن سے جیتے گی ،پنجاب کے عوام مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ،جو جماعت پنجاب میں 400 ووٹ لیتی وہ بھی دھاندلی کی شکایات کرتی ہے، اللہ کی شان ہے۔

عظمی بخا ری نے کہا کہ سپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج نے پانچ گنا بڑے دشمن پر تاریخی فتح حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی شدید مایوسی وڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں اور اسی مایوسی وڈپریشن کی وجہ سے الٹے سیدھے بیانات جاری کروا کر چیلوں کا لہو گرماتے ہیں،قوم جان چکی کہ بشری بی بی سزا یافتہ کرپٹ خاتون اول ڈیکلیئر ہوئی، بشری بی بی نے خاتون اول کے عہدے کا غلط استعمال کیا اور کرپشن کی انتہا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی ٹچ دینا بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ اور ڈیل و این آر او جیسے الفاظ کو بطور ہتھیار استعمال کرنے والا شخص آج خود ڈیل کا متلاشی ہے۔