کرک ، غنڈی میر خان خیل عمرآباد کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق

بدھ 14 مئی 2025 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)کرک میں غنڈی میر خان خیل عمرآباد کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، حادثے میں 4 افراد جاں بحق،1 شخص زخمی ،، فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کرک میں عمر آباد کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ، زخمی اور لاشوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ،، جاں بحق ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق غنڈی میر خانخیل اور ایک شہیدان بانڈہ کا رہائشی ہے،،جان بحق نوجوانوں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

متعلقہ عنوان :