پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر عاقب اللہ و دیگر کی مقدمات تفصیلات کی فراہمی کیلئے دائر درخواستیں نمٹا دیں

بدھ 14 مئی 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر عاقب اللہ و دیگر کی مقدمات تفصیلات کی فراہمی کیلئے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔

(جاری ہے)

قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس اعجاز خان نے صوبائی وزیر عاقب اللہ، کریم خان، خالد خان، سینیٹر فلک ناز، حمیدہ شاہ کی مقدمات تفصیلات کی فراہمی کیلئے دائر دائر درخواستوں پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ درخواست گزاروں کے خلاف وفاقی حکومت کے جتنے مقدمات ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ درخواست گزاروں کے خلاف نیب کا کوئی کیس نہیں ہے، جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ ایف آئی اے کا بھی کیس نہیں ہے، اس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے پر درخواستیں نمٹا دیں۔