لاہور پولیس آپریشن ونگ کی کامیابی، فارچیونر پرڈکیتی کرنیوالے ڈاکوگوجرانوالہ سے گرفتار

بدھ 14 مئی 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) لاہور پولیس آپریشن ونگ کی بڑی کامیابی، فارچیونر پر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوئوں کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد زاہد، یاسر اور شعیب علی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق حفیظ نامی شہری کے ساتھ6 مئی کو گجر پورہ کے علاقہ میں ڈکیتی ہوئی جس کا تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ نمبر 1229/25 فوری درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی اور ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے سپیشل ٹیم کے ساتھ گوجرانوالہ میں ریڈ کیا اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفیکٹ دیئے ہیں۔ملزمان نے موٹر سائیکل سوار سے پانچ لاکھ نقدی اور موبائل فون چھینا تھا،ملزمان کا تعلق لاہور سے تھا اوروہ گوجرانوالہ میں جاکر روپوش ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کاسراغ لگایا گیا۔انہوں نے کہاکہ ملزمان جتنے بھی شاطر ہوں پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔