فور ڈسٹرکٹ شہدائے پولیس و شہدائے لیویز لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار میچ کوہنگ اسپورٹس کلب بمقابلہ یونائیٹڈ گرین کلب کے درمیان کھیلا گیا

بدھ 14 مئی 2025 21:05

Y قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) فور ڈسٹرکٹ شہدائے پولیس و شہدائے لیویز لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج ایک شاندار میچ کوہنگ اسپورٹس کلب بمقابلہ یونائیٹڈ گرین کلب کے درمیان کھیلا گیا یونائیٹڈ گرین کلب پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں آل آؤٹ ہو کر صرف 78 رنز کی ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوا کوئنگ سپورٹس کلب کے بالر بصیر نے 4 اویس 4 وکٹیں حاصل کیں 78 رنز کی ٹارگٹ کو کوئنگ سپورٹس کلب 8 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوورز میں پورا کرلیا یونائیٹڈ گرین کلب کے بالر نظام اور سمیع قادری نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں اس طرح میچ کوئنگ سپورٹس کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے جیت لیا

متعلقہ عنوان :