Live Updates

بھارت نے چینی، ترک نیوز آئوٹ لیٹس کے” ایکس اکائونٹ“ بلاک کر دیئے

بدھ 14 مئی 2025 21:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) بھارت نے چینی سرکاری خبر رساں اداروں گلوبل ٹائمز اور شنہوا کے ساتھ ساتھ ترکی کے پبلک براڈکاسٹرٹی آر ٹی ورلڈ کے X اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گلوبل ٹائمز ایک انگریزی زبان کا اخبار ہے جو پیپلز ڈیلی سے منسلک ہے جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی ملکیت ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا چین کی سرکاری سرکاری خبر رساں ایجنسی ہے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ ایک ٹیلی ویڑن چینل ہے جو ترکی کے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کارپوریشن کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جو ملک کا عوامی نشریاتی ادارہ ہے۔یاد رہے کہ 8 مئی کو ایکس نے کہا کہ اسے بھارتی حکومت کی طرف سے ایگزیکٹو آرڈر موصول ہوئے ہیں جس میں ہندوستان میں 8ہزار سے زائد اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات