بھاگ بازار کے اندر دکانوں میں ڈاکوؤں کی واردات کے بعد پولیس نے ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی

بدھ 14 مئی 2025 22:20

Bڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) بھاگ بازار کے اندر دکانوں میں ڈاکوؤں کی واردات کے بعد پولیس نے ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے پولیس نے بروقت ڈاکوؤں کا پیچھا کرکے ایک ڈاکو کو پسٹل سمیت گرفتار اس کے ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے جن کی تلاش جاری ہے یہ بات انہوں نے ڈھاڈر کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی نفری اور وسائل کی کمی کے باوجود امن و امان کے قیام کے لیے کوشاں ہیں لیکن جرائم پیشہ افراد کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز بھاگ ناڑی بازار کی دکانوں میں واردات کے دوران پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرکے فائرنگ تبادلے کے دوران واقعات میں ملوث ایک ڈاکو کو پسٹل سمیت گرفتار کر لیا ہے اور اس کے دیگر ساتھی ایک عدد ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے جن کی تلاش جاری ہے ایس پی کچھی نے شہریوں اور عوام سے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی اطلاع یا معلومات فراہم کرنے کے لیے براہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھاگ پولیس ایریا کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :