Live Updates

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے پرجوش ہوں‘ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میرے لیے بہترین موقع ہے‘پاکستانی ٹیم کے نومنتخب ہیڈکوچ کا جذباتی پیغام جاری

جمعرات 15 مئی 2025 12:17

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے پرجوش ہوں‘ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نو منتخب ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے پرجوش ہوں۔جاری کیے گئے بیان میں پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نو منتخب ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میرے لیے بہترین موقع ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز مائیک ہیسن کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔مائیک ہیسن 26 مئی سے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داری سنبھالیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ عاقب کو جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کیلیے کئی درخواستیں موصول ہوئیں ان کا جائزہ لیا گیا، تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مائیک ہیسن کے نام کا اعلان کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔محسن نقوی نے بتایا کہ ہم مائیک ہیسن کے تجربے اور رہنمائی کے منتظر ہیں، انہیں ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں، وہ 26 مئی سے ذمہ داری سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ مائیک ہیسن ان دنوں پی ایس ایل سیزن 10 کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات