Live Updates

نیشنل اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس 20،سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کوطلب کرنے کا فیصلہ

منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی سفارشات تیارکی جائینگی

جمعرات 15 مئی 2025 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)نیشنل اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس 20مئی اورسالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کوطلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی سفارشات تیارکی جائیں گی۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی آئندہ مالی سال کا سالانہ معاشی پلان تجویز کرے گی جبکہ اجلاس میں رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ اور سالانہ معاشی پلان کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں نئے مالی سال کے معاشی شرح نمو کے ہدف کا جائزہ لیا جائے گا اور نئے مالی سال کے لیے زرعی، صنعتی اور خدمات شعبوں کے اہداف کا تعین کیا جائے گا۔نیشنل اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے مہنگائی کا ہدف بھی تجویز کیا جائے گا، اے پی سی سی کی سفارشات منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29 یا 30 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات