Live Updates

غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہمارے مفاد میں ہے ،امریکہ

ہماری ترجیح ہمیشہ ہمارے قومی مفادات ہوتے ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

جمعرات 15 مئی 2025 13:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)امریکی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت دوحہ میں بدستور جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کے علاقائی ترجمان سموئیل وربرگ نے عرب ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن کے مفاد میں ہے کہ غزہ کی جنگ ختم ہو۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل اور حماس پر دبا ڈالنے کے لیے اپنے تمام ذرائع استعمال کریں گے تاکہ جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔وربرگ نے کہا کہ ہمارے دروازے اسرائیل کے لیے کھلے ہیں اور ہم انھیں اپنی گزارشات سے متعلق واضح پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔ترجمان اس بات پر زور دیا کہ ہماری ترجیح ہمیشہ ہمارے قومی مفادات ہوتے ہیں، خواہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہی کیوں نہ ہوں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات