صادق آباد ،تین غیر قانونی پٹرول پمپ اور تین غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں موقع پر سیل کر دی گئیں

جمعرات 15 مئی 2025 16:51

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد ندیم بلوچ نے آج بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کس دیا۔ تین غیر قانونی پٹرول پمپ اور تین غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں موقع پر سیل کر دی گئیں جبکہ ایجنسیوں کا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مارے، جن میں پنجاب پٹرولیم سروس، بوہڑ برادرز ایجنسی سمیت دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیر قانونی ذخیرہ، حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی اور قانون کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا گیا۔ندیم بلوچ نے تین بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) جن میں بی ایچ یو منٹھاربنگلہ، بی ایچ یو 158/P، اور بی ایچ یو گڑھی بیگڑھ شامل ہیں، کا بھی اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ادویات کی فراہمی، ڈاکٹروں کی حاضری، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اس دوران غیر حاضری یا غفلت برتنے والوں کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد اور جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :