وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کالاشاہ کاکو پہنچنے پر شاندار استقبال

جمعرات 15 مئی 2025 17:21

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کالاشاہ کاکو پہنچنے پر شاندار استقبال
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گزشتہ روز جب مریدکے کی صنعتی آبادی کالاشاہ کاکو پہنچیں تو وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ ان کا شاندار استقبال کیا جس پر وزیر اعلی مریم نواز نے رانا تنویر حسین کو کہا کہ آپ مسلم لیگ (ں) کے ببر شیر ہیں جن پر میاں نواز شریف وزیر اعظم میاں شہباز شریف سمیت پوری پارٹی کو ہمیشہ فخر رہا ہے۔