الیکٹرک بسوں میں کارڈسے کرائیکی ادائیگی کامنصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

منصوبے کاسافٹ ویئراورکارڈسے ادائیگی کاسسٹم پی آئی ٹی بی کے ذمہ تھا

جمعرات 15 مئی 2025 17:21

الیکٹرک بسوں میں کارڈسے کرائیکی ادائیگی کامنصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) الیکٹرک بسوں میں کارڈسے کرائیکی ادائیگی کامنصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئے کرائے کارڈسے اداکرنے کی سہولت متعارف کروائی گئی تھی۔الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے موقع پروزیراعلی نی300کارڈزتقسیم کئے۔

(جاری ہے)

آٹومیٹڈفیئر کولیکشن سسٹم نہ ہونے سے وزیراعلی کی جانب سے کارڈزکااجراء بھی بے سود کیا گیا تھا۔

بس میں موجودڈیجیٹل سکرین سے سوائپ کرکے کرایہ اداکرنے کی سہولت مہیاکی جانا تھی۔ ذرائع کے مطابق سسٹم فعال نہ ہونے سے مسافرکیش میں ادائیگی پرمجبور ہیں۔سسٹم فعال نہ ہونے سے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے کارڈزکااجراء بھی روک دیا۔3ماہ گزرجانے کے باوجودکارڈزکااجراء نہیں ہوسکا۔منصوبے کاسافٹ ویئراورکارڈسے ادائیگی کاسسٹم پی آئی ٹی بی کے ذمہ تھا۔

متعلقہ عنوان :