ٹریفک پولیس سیالکوٹ و سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے اشتراک سے نوجوانوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 15 مئی 2025 17:37

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ٹریفک پولیس سیالکوٹ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے اشتراک سے نوجوانوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پسرورمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کے مطابق سوشل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ پسرور کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ٹیم ڈاکٹر شفقت رسول نے طلباء کو حادثات سے بچاؤ کیلئے سائیڈ ویو مررز کی اہمیت بارے بریف کیا اور موٹر سائیکلوں پر بلا معاوضہ سائیڈ ویو مررز لگوائے ۔

اس کے علاوہ ڈور سے بچاؤ کیلئے سیفٹی راڈ کی تنصیب بارے آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے کہا کہ اس ایکٹیویٹی کا مقصد عوام میں سائیڈ ویو مررز کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ گاڑی چلاتے جتنا آگے دیکھنا ضروری ہے اتنا ہی پیچھے سے آنیوالی گاڑیوں سے آگاہ ہونا بھی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :