Live Updates

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج کا مودی پر طنز:پاکستانی بدمعاشوں نے بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیی!

جمعرات 15 مئی 2025 22:44

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) بھارت کی حالیہ جنگی ناکامی کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا اور الزام عائد کیا کہ پاکستانی بدمعاشوں نے رشوت دے کر بھارت کو ناکارہ جنگی جہاز فروخت کروائے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کاٹجو نے لکھا: "یہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے، ان بدمعاشوں نے ڈیسالٹ کمپنی کو رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا رافیل جہاز بکوا دیے، جنہیں جنگ میں چینی جہازوں نے مار گرایا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان نے آپریشن بٴْنیان مرصوص کے تحت بھارت کے 12 حساس فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جن میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، سرسہ ائیربیس، براہموس اسٹوریج سائٹ، جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور اڑی سپلائی ڈپو شامل تھے۔جنگی ناکامی کے بعد مودی حکومت پر بھارت کے اندر بھی سخت تنقید کی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر عوام اور ماہرین سوالات اٹھا رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات