محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی بروقت کارروائی ، منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

راولپنڈی میں خاتون سمیت دو ملزمان موقع پر گرفتار، مجموعی طور پر 1 کلو 360 گرام سے زائد آئس برآمد

جمعرات 15 مئی 2025 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب جناب عمر شیر چٹھہ صاحب کی ہدایت پر خصوصی طور پر تشکیل کردہ ٹیم نے راولپنڈی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر خاتون اسمگلر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔انسپکٹر ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول راولپنڈی جہانگیر خان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ای ٹی او گل شیر خان نے روات کے قریب جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کروائی۔

انسپکڑ جہانگیر خان کی سربراہی میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے مسافر وین میں سوار مسماتہ کنزہ شہزادی سے 360 گرام آئس برآمد کرلی جبکہ دوسری کارروائی کے دوران بس میں سوار عمران شہزاد نامی ملزم سے ایک کلو گرام سے زاہد آئس برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان منشیات اندرون پنجاب اسمگل کرنا چاہتے تھے لیکن دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد روات پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

انسپکٹر جہانگیر خان کا کہنا تھا ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکٹکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب جناب عمر شیر چٹھہ صاحب کی خصوصی ہدیت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف منشیات و منشیات اسمگلنگ ایکٹ کی تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اور منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے ایسی کاروائیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صوبے کو منشیات فری زون بنانے کے وزیراعلی کے عزم کو حقیقت بنائے گا۔