وزیراعظم آزادکشمیر کا مڈل سکول جٹھیری تھلہ لاٹ کو شہید احتشام کے نام منسوب کرنے کا اعلان

جمعرات 15 مئی 2025 22:58

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے تھلہ لاٹ میں بھارتی گولہ باری کے دو شہدا کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ جمعرات کے روز وزیراعظم چوہدری انوار الحق پہلے 13 سالہ احتشام ارشد شہید کے گھر گئے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔وزیراعظم نے مڈل سکول جٹھیری تھلہ لاٹ کو شہید احتشام کے نام منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

شہید کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا احتشام ارشد شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی شہید کا والد ہونا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق تھلہ لاٹ میں بھارتی گولہ باری سے شہید کنیز فاطمہ کے گھر بھی گئیاور شہید خاتون کے شوہر سے اظہار تعزیت،درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.موسٹ سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور،وزیر ہائر ایجوکیشن ظفراقبال ملک،صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ،مئیر بلدیہ چوہدری محمد راج،کونسلر چوہدری توحید بھی ہمراہ تھے۔