ئ*الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی طرف سے پروگرام ’’ الحمراء ڈرمنگ‘‘ کا انعقاد

ّڈرمز کا دیگر آلات موسیقی کے ساتھ فیوژن عظیم فن ہے جن کی سننے والوں میں پذیرائی ملی ہے ًالحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس موسیقی کی سرپرستی کر رہاہے۔چیئرمین الحمراء رضی احمد

جمعرات 15 مئی 2025 19:55

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی طرف سے پروگرام ’’ الحمراء ڈرمنگ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔الحمراء ڈرمنگ میں آرٹسٹوں نے اپنے فن کے پرت کھولے۔نامور آرٹسٹوں عاطف خان، سجاد حسین ڈاڈو،سجاد طافو،چاند خان، فیصل اقبال،عبد الوھاب،معین خان و دیگر کا ،ْمن موہ لینے والی پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔

ڈرمز کا دیگر آلات موسیقی کے ساتھ فیوژن ،ْ عظیم فن ہے،جن کی سننے والوں میں بے حد پذیرائی ہوئی اور آرٹسٹوں کا حوصلہ بڑھا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا کہ الحمراء اکیڈمی کے اساتذہ کی یہ کوشش ہے کہ انکا فن پھلے پھولے ،نئی نسل سیکھے،الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس موسیقی کی سرپرستی کر رہاہے،نوجوانوں میں علوم و فنون سیکھنے کا شوق بامِ عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر نے کہا کہ آلات موسیقی کو پنپنے کا موقع مل رہا،الحمراء اکیڈمی کی کاوشیں بار آور ثابت ہورہی ہیں،الحمراء نئی نسل کو صنف ِ موسیقی کی طرف راغب کر رہاہے، انہیں سیکھا کر فن کی خدمت کر رہا ہے،الحمراء اکیڈمی میں پاکستانی کلچر، روایت، موسیقی کے آداب کو ملخوظ خاطر رکھا جا تا ہے۔واضح رہے کہ الحمراء اکیڈمی فن کی ترویج کے مشن پر گامزن ہے، بہترین اساتذہ کی زیر نگرانی ثمر آور کاوشیں ہورہی ہیں،یہ کا م موسیقی کی بقاء کے لئے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :