
bرواں سال 180 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دینگے‘مشیرخزانہ
جمعرات 15 مئی 2025 22:20
(جاری ہے)
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے کے ماہانہ 65 ارب روپے صرف سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی مد میں جاتے ہیں جبکہ 7 لاکھ سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔
مزمل اسلم نے کہا کہ جب تک جاری اخراجات کم نہیں ہونگے تب تک زیادہ ترقیاتی منصوبے شروع نہیں ہوسکتے کیونکہ صوبے کے جاری اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جابز پرائیویٹ سیکٹر دیتی ہے جبکہ حکومت سروس ڈیلیوری دیتی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا موجودہ صوبائی حکومت نے ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں کافی حد تک اضافہ کیا ہے اور خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی(کیپرا) نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کیے ہیں جس کا بہت زیادہ کریڈٹ ڈائریکٹر جنرل کیپرا فوزیہ اقبال کو جاتا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ وومن ایمپاورمنٹ بہت زیادہ ضروری ہے لیکن کوٹہ سسٹم پر بہت زیادہ یقین نہیں رکھتا جبکہ خواتین کو برابری کے مواقع ملنے چاہیئے اور خواتین کو جنرل الیکشن میں بھی حصہ لینا چاہیے۔ تقریب میں ایس این جی ایڈوائزر وقاص پراچہ نے خاضرین کو تفصیلی پریزینٹیشن دی اور مشاورتی اجلاس کے مقاصد بیان کئے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ مشاورتی اجلاس کی سفارشات پر بھرپور غور کیا جائے گا اور وسائل کے مطابق ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
فنگر پرنٹ کی جگہ اب زبان پرنٹ، شناخت کے نظام میں نئی انقلابی پیشرفت سامنے آگئی
-
پنجاب میں عید الاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
-
پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی صحافی مودی سرکار اور فوج پر برس پڑے
-
نو مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں، وزیرمملکت عقیل ملک کا دعویٰ
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.