Live Updates

نو مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں، وزیرمملکت عقیل ملک کا دعویٰ

اتوار 1 جون 2025 12:05

نو مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء) وزیرمملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ مئی کیسز میں پی ٹی آئی کے اور ایم این ایز اور ایم پی ایز نااہل ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی فائنل کال دی تھی، جس میں وہ ناکام ہوئے، پہلے بھی پی ٹی آئی قیادت اپنے ورکرز کو چھوڑ کر پتلی گلی سے نکل گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن لائنس بنانے میں بھی ناکام رہی، کیسے ممکن ہے کہ عمران خان جیل میں رہ کر تحریک کی نگرانی کریں گے،ہم نے اپوزیشن کو کبھی دیوارسے نہیں لگایا، وہ اپنے آپ کودیوارسے لگاتے ہیں۔وزیرمملکت برائے قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ابھی بھی سپیکر کی مذاکراتی کمیٹی سیرابطہ کرسکتی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے باربار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی، پی ٹی آئی ایک قدم اٹھائے گی تو کچھ قدم ہم بھی اٹھالیں گے۔عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ راناثنااللہ نے قانونی طورپربانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے سے متعلق بات کی، 9مئی کیسز میں پی ٹی آئی کے اور ایم این ایز اور ایم پی ایز نااہل ہوسکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات