پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں لاہور قلندرز نے سری لنکن پاور ہٹر بھانوکا راجاپکسا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا

جمعرات 15 مئی 2025 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں لاہور قلندرز نے سری لنکن پاور ہٹر بھانوکا راجاپکسا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ وہ انجرڈ ٹام کرن کی جگہ باقی ماندہ ٹورنامنٹ میں قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

بھانوکا راجاپکسا اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں اور گزشتہ دو برسوں کے دوران مڈل آرڈر میں 142.45 کا متاثر کن اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ راجاپکسا نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز جیسی ٹیم کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ٹیم کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کرنے کے لیے تیار ہوں اور قلندرز کو ایک شاندار اختتام تک پہنچانے کے لیے پر امید ہوں۔