Live Updates

ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر1.79فیصداضافہ ریکارڈ

جمعرات 15 مئی 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر1.79فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداواربارے ماہانہ رپورٹ(ایل ایس ایم آئی) کے مطابق مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 117.2پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 1.79فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 115.2پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر4.6فیصدکی کمی ہوئی ہے، فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ کا122.9پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 116پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 117.7پوائنٹس کے مقابلہ میں 1.5فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل، لیدر،کوئلہ، پیٹرولئیم مصنوعات، وئیرنگ ایپرل،فارماسیوٹیکل،مشروبات،آٹوموبائل اورتمباکوکی پیداوارمیں اضافہ ہوا، اس کے برعکس خوراک،کیمکلز،غیردھاتی معدنیات،آئرن اینڈسٹیل،برقی آلات اورفرنیچر کی پیداوارمیں کمی ہوئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات