Live Updates

سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشنز کا دورہ

جمعرات 15 مئی 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشنز کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان محمد نور کھیتران اور دیگر سینئر افسران نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات اور کمشنر کوئٹہ نے ڈی جی پی آر بلوچستان محمد نور کھیتران کے ہمراہ نظامت تعلقات عامہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سید تنویر اختر، سعید احمد شاہوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نجیب اللہ سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے ڈیجیٹل لیب کا جائزہ لیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت بلوچستان کی مثبت اور مؤثر تشہیر کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ اس دوران ڈی جی پی آر نے ڈائریکٹریٹ کے مختلف امور، بالخصوص مجوزہ سمارٹ بلڈنگ کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات