Live Updates

سعودی عرب کی اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں ہسپتال کو نشانہ بنانے کی مذمت

جمعہ 16 مئی 2025 11:51

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)سعودی عرب نے اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے غزہ کے شہر خان یونس میں یورپی ہسپتال کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے کی جانے والی فوجی کارروائی کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے برادر فلسطینی عوام پر کئے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مملکت نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی جرائم کو یکسر طورپر مسترد کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا اور اسرائیلی قابض افواج کو عالمی اور انسانی ضوابط و قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کا مکمل ذمہ دار قرار دینے پر زور دیا ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات