
موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کیلئے وجودی خطرات میں سے ایک ہیں، گرین سکوک سے حاصل ہونے والے فنڈز کوملک بھرمیں پانی کے منصوبوں کیلئے استعمال میں لایا جا ئے گا، وفاقی وزیرخزانہ
جمعہ 16 مئی 2025 13:08

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گرین سکوک سے حاصل ہونے والے فنڈز کوملک بھرمیں پانی کے منصوبوں کیلئے استعمال میں لایا جائیگا، کیونکہ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کیلئے وجودی خطرات میں سے ایک ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ نجی شعبہ کوملکی معیشت کی قیادت کرنا چاہیے۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور کلائمیٹ فنانسنگ میں نجی شعبہ کاکردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بہترین عالمی طریقہ کار کے مطابق ڈیبٹ منیجمنٹ آفس کی ری سٹرکچرنگ اوراسے دوبارہ منظم بنا رہے ہیں۔اس سلسلہ میں مختلف اور متنوع فنڈنگ پراجیکٹ سامنے آئیں گے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو100انڈیکس کے نئے ریکارڈپرمبارکبادپیش کرتے ہیں۔اس سے ملکی معیشت اورپاکستان کی مسلسل کامیابیوں پرسرمایہ کاروں کے اعتمادکی عکاسی ہورہی ہے، جوملک بھرمیں یوم تشکرکے حوالہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کابہترین آغازہے۔مجھے یہ یقین ہے کہ پاکستان اورپاکستان سٹاک ایکسچینج دونوں کیلئے مزید اچھی خبریں آئیں گی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ واشنگٹن اورلندن میں انہوں نے حال ہی میں کثیرالجہتی، دوطرفہ شراکت داروں اور سرمایہ کاروں سے مسلسل ملاقاتیں کی ہیں۔ان ملاقاتوں سے ہمیں دوپیغامات ملے ہیں، پہلے یہ کہ کثیرالجہتی، دوطرفہ شراکت دار اور سرمایہ کارپاکستان میں کلی معیشت کے استحکام سے خوش ہیں،انہوں نے پاکستانی معیشت کے استحکام کی رفتاراور نظام الاوقات کی تعریف کی اوراس پرحیرت کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ اس پروہ سابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشادکوکریڈٹ دینا چاہتے ہیں جنہوں نے عبوری دورمیں پاکستانی معیشت کیلئے راستے کاتعین کردیاتھا، ہم مسلسل اسی راہ کی پیروی کررہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ کثیرالجہتی، دوطرفہ شراکت دار اور سرمایہ کار پاکستان میں ٹیکس،توانائی، ایس اوایز،نجکاری، پبلک فنانس اور پنشن سمیت مختلف شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا تسلسل چاہتے ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ آنے والے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں جاری ہے اوراس ضمن میں مختلف شراکت داروں کے ساتھ مشاورت اوربات چیت ہورہی ہے۔ہمیں اس حوالہ سے فروری سے تجاویز موصول ہورہی ہیں، انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی بجٹ پاکستان کیلئے ہوم گرائون اقتصادی ایجنڈا پرمبنی پاکستانی معیشت کے تزویراتی سمت کاعکاس ہو۔وزیرخزانہ نے گرین سکوک کے اجراء میں تعاون فراہم کرنے والے بینکوں کاشکریہ بھی اداکیا۔
مزید اہم خبریں
-
مغربی کنارہ: اسرائیل سے ماورائے عدالت ہلاکتیں بند کرنے کا مطالبہ
-
اب ہمیں معاشی سفرکا آغاز کرنا ہے، کوئی بڑی طاقت بھی پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتی
-
مختلف جنسی رحجان رکھنے والوں کے حقوق پر قدغنیں تشویشناک
-
عید الاضحٰی پر معمول سے کم تعطیلات ہونے کا امکان
-
9، 10مئی کی درمیانی رات سپہ سالار کا فون آیا، ان کی آواز میں انتہائی اعتماد اور وطن کی تڑپ تھی
-
بھارت نے پاکستان کی حمایت پر ترکیہ کی سیلیبی ائیر پورٹ سروسز کمپنی پر پابندی لگا دی ہے
-
گاڑیاں سستی ہونے کا امکان
-
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 74 مزید فلسطینی ہلاک، سول ڈیفنس
-
بھارت کیخلاف شاندار فتح پر پاکستانی قوم متحد ہے لیکن سیاسی بحران پِھر سے ہرے بھرے ہورہے ہیں
-
وقت آ گیا ہےکہ پنجاب کے عوام کو بلٹ ٹرین جیسی عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں
-
20 سالہ طالبہ کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کیلئے عبرت ناک سزا
-
عمران خان کی مقبولت کا گراف گرا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.