کسان کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کی تاریخ میں 17 مئی تک توسیع

جمعہ 16 مئی 2025 13:23

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) کسان کارڈ کے واجبات جمع کروانے کی تاریخ میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ان خیالات كا اظہار اسسٹنٹ ڈائریكٹرمحكمہ زراعت توسیع سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے اے پی پی سے گفتگو كرتے ہوئے كیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے كہا كہ کسان کارڈ کے واجبات جمع کروانے کی تاریخ میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے، جن کاشتکاروں نے ابھی تک رقم جمع نہیں کروائی وہ فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ دوسرے مرحلے کی رقم وصول ہو سکے۔

انہوں نے كہا كہ رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں آپ بینک ڈیفالٹر اور کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے کے لیے نااہل ہو جائیں گے اور آپ کی زمین پر قرض کی نشاندہی بھی کر دی جائےگی۔انہوں نے مزید كہا كہ بینک آف پنجاب کی تمام برانچیں بروز ہفتہ کو بھی کھلی رہیں گی اورکسی بھی مسئلہ یا شکایت کی صورت میں قریبی محکمہ ذراعت توسیع کے دفتر سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :