کوہستان لوئر میں یوم تشکر کے موقع پر مختلف مساجد میں قرآن خوانی، پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں

جمعہ 16 مئی 2025 13:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) کوہستان لوئر میں یوم تشکر کے موقع پر مختلف مساجد میں قرآن خوانی، پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے جمعہ کو صبح کی نماز مرکزی جامعہ مسجد پٹن میں ادا کی۔ اس کے علاوہ دیگر مساجد میں بھی بعد نماز فجر قرآن پاک کی تلاوت کی گئی اور حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر اور معرکہ حق میں پاکستان کی کامیاب جنگی حکمت عملی، مسلح افواج کی جرات مندی اور پاکستانی عوام کی مثالی یکجہتی و استقامت کے اعتراف میں یوم تشکر کے طور پر پاکستان کے تحفظ، بقا، سلامتی اور شہداء کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔