Live Updates

بھکر،ایل پی جی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تین دن کے اندر رضاکارانہ طور پر سلنڈر اتار دیں ،سیکرٹری آر ٹی اے

جمعہ 16 مئی 2025 14:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر کی سربراہی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک عدنان علی ،سول ڈیفنس آفیسر حسن عمران خان،آفیسر پیٹرولنگ پولیس اور بس سٹینڈز کے مینجرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر نے بس سٹینڈز مینجرز کو ہدایت کی کہ وہ تین یوم کے اندر اپنی ایل پی جی گاڑیوں سے رضا کارانہ طور پر ایل پی جی سلنڈر اتار لیں بصورت دیگر تین یوم کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے بھرپور انداز میں ایل پی جی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا اس سلسلہ میں ہرگز رورعایت نہیں برتی جائے گی ۔

علاؤہ ازیں ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیوں کو روڈز پر ہرگز نہیں چلنے دیا جائے گا ایسی گاڑیوں کو بند کرکےڈرائیورحضرات کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا ۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات