یوم تشکر پر ڈی سی کمپلیکس سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، سید یاسین اختر شاہ

جمعہ 16 مئی 2025 15:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) یوم تشکرپاکستان زندہ باد ، پاک فوج کے حق میں ڈی سی کمپلیکس سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی ،ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین سید یاسین اختر شاہ نے کی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکانے پینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے ،ریلی میں سول سوسائٹی طلبا،تاجر برادری ،سرکاری آفسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ریلی کےدوران پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین یاسین آختر شاہ، محمد عارف ترین نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے مگر اپنی سرزمین پر کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہمارا فخر ہے ۔افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔