
عمران خان کبھی بھی کسی خفیہ معاہدے یا مفاہمت پر آمادہ نہیں ہوں گے ، بیرسٹرگوہر
پارٹی کسی خفیہ رابطے یا ڈیل کا حصہ نہیں بن رہی، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اس وقت جیل میں ہیں ایسے میں کسی بھی قسم کی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 16 مئی 2025
15:30

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے ان کا حل سیاسی سیز فائر میں ہے تاکہ عوامی مسائل پر توجہ دی جا سکے۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے یوم تشکر پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کے تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے اور قوم کو ان پر فخر ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور حکومت کے درمیان ڈیل کی خبروں میں صداقت نہیں تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور حکومت کے درمیان ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیاتھا۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کبھی بھی خفیہ مفاہمت یا سودے بازی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا تھا۔ جو بھی سیاسی عمل ہوگا وہ کھلے اور شفاف ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ممکن ہوگا اور اس میں پارٹی کارکنان اور قائدین کی مشاورت بنیادی حیثیت رکھتی تھی۔ عمران خان کی ذاتی زندگی خصوصاً ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان موجودہ حالات سے پوری طرح باخبر ہیں اور ان کی جانب سے بھی اس قسم کی کسی ڈیل کی سختی سے تردید کی گئی تھی۔انہوں نے کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی تھی۔ قاسم سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں۔بیرسٹرگوہر نے واضح کیا کہ عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی خفیہ معاہدے یا مفاہمت کی بات سراسر بے بنیاد تھیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے رکھے تھے۔ بانی پی ٹی آئی سے میری اس حوالے سے کیا میٹنگ ہوئی وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ تھا مگر عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بار بار اس بات پر زور دیا کہ عمران خان کی پوزیشن بالکل واضح ہے اور پارٹی کی قیادت ان کی ہدایت کے مطابق ہی تمام امور چلا رہی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اس موقع پر کہا کہ کسی نے اگر اپنے سورس سے خبر دی ہے تو اس کی مرضی تھی۔ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق معاملات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کئے تھے۔سیاسی معاملات کا حل صرف مذاکرات میں ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اس سمت میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ان کایہ بھی کہناتھا کہ ہم ہر فورم پر بات چیت کے حامی ہیں لیکن ایسی کسی سودے بازی کا تصور بھی قابل قبول نہیں ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.