حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 23خوراکی مراکز کو جرمانہ

جمعہ 16 مئی 2025 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نےکارروائی کرتے ہوئے23خوراکی مراکز کے مالکان کو جرمانہ کیا۔ جمعہ کو بلوچستان فوڈ ا تھارٹی کی انسپیکشن ٹیم کی سرکی روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی ،اس دوران 1 بیکنگ یونٹ اور 1 آر او پلانٹ سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز کے مالکان کو جرمانہ کیا۔اسی طرح سیٹلائٹ ٹائون اور سریاب روڈ پر موجود اشیا خوردونوش کے مراکز کی انسپیکشن کے دوران6 جنرل سٹورز سے ایکسپائرڈ مصنوعات، مشروبات، مصالحے، سرکہ، مضر صحت رنگ، پابندی عائد چائنیز نمک، اشیا پر تاریخ و تنسیخ ظاہر نہ ہونے و لائسنس کی عدم دستیابی پر متعدد مراکز مالکان کو جرمانہ کیا گیا۔

دودھ کے معیار کی جانچ کےلئے بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم کی کوئٹہ کے علاقے دیبہ اور بوسہ منڈی مشرقی بائی پاس پر موجود ملک شاپس کے خلافکارروائی کی گئی اور2 ملک شاپس کے مالکان کو جرمانہ جبکہ 4 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجرا کیاگیا۔

(جاری ہے)

پشتون آباد میں لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے و ناقص خوراک کی فروخت پر بی ایف اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 2 جنرل سٹورز اور 1 کویہ/ماوا یونٹ سمیت دیگر وجوہات پر مالکان کو جرمانہ کیاگیا۔

سپنی روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کے دوران 1 مصالحہ شاپ اور 1 بیکری شاپ مالکان کو جرمانہ کیاگیا۔زائد المیعاد و ناقص خوراک کی فراہمی پر بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی تربت شہر کے مختلف مضافات میں قائم اشیا خوردونوش کے مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی فاسٹ فوڈ پوائنٹ مالک کے خلاف صفائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، اشیا کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ و پابندی عائد چائنیز نمک کے استعمال، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب سٹوریج پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 5 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی صحبت پور شہر کے مرکزی بازار میں قائم اشیا خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کے دوران بی ایف اے حکام کے مطابق کریانہ سٹور مالک کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا جبکہ 4 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی جھلاوان کمپلیکس خضدار کے مختلف مضافات میں قائم اشیا خوردونوش کے مراکز کے خلاف ایکشن لیاگیااور1 مقامی ہوٹل، 1 نان شاپ اور جنرل سٹورز مالکان کو جرمانہ جبکہ 6 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے۔