Live Updates

عارف والا،افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے میونسپل کمیٹی عارفوالا میں پرچم کشائی تقریب اور ریلی نکالی گئی

جمعہ 16 مئی 2025 16:54

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے سلسلہ میں افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے میونسپل کمیٹی عارفوالا میں پرچم کشائی تقریب اور ریلی نکالی گئی جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی احمد صابر، ڈی ایس پی ملک محمد اکبر،سابق چیئرمین بلدیہ سید ہادی حسین زیدی،محکمہ تعلیم کے افسران، سیاسی اور سماجی شخصیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کرنے بعد بلدیہ چوک سے جناح چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پینافلیکس اٹھا رکھے جن پر افواج پاکستان کی حمایت میں تحریریں درج تھیں۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت سمیت پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کردیا ۔\378

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات