سپریم کورٹ، فواد چوہدری کیخلاف 9 مئی مقدمات خارج کرنے کی درخواست کی سماعت 20مئی تک ملتوی

جمعہ 16 مئی 2025 17:50

سپریم کورٹ، فواد چوہدری کیخلاف 9 مئی مقدمات خارج کرنے کی درخواست کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فواد چوہدری کیخلاف 9 مئی مقدمات خارج کرنے کی درخواست کی سماعت 20مئی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کیخلاف 9 مئی مقدمات خارج کرنے کی درخواست کی سماعت جمعہ کو سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے معاون وکیل نے موقف اپنایا کہ فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی ایسی ہی درخواست دائر کی جوکہ مسترد ہوچکی ہے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔