محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 41اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی دیدی گئی،نوٹیفکیشن

جمعہ 16 مئی 2025 17:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے گریڈ16کے 41اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو گریڈ17میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شہزاد حسین بخاری، شہزاد احمد، حافظ محمد رضوان، تصور اقبال، خاور عباس، محمد افتخار نعیم، محمد شہباز، الفت نعیم، محمد اشفاق اور عرفان علی چھینہ، محمد اصغر، محمد یونس، محمد احمد، فرخ ذیشان بشیر، سرفراز خان ہرل، اصغر علی، عابد علی، انیس رانا، محمد عرفان، احمد بلال ، محمد اقبال، محمد ثاقب الہی، محسن امین، نوید لیاقت، عبد الشکور، عامر عباس، علی افراز، یاسر حسن، نوید احمد ، شہزاد اسلم ، احمر صدیقی، محمد زبیر، نعمان الیاس، حافظ محمد قمر عباس، عامر بشیر، وسیم عباس، ندیم اقبال، محمد عارف خالد، سجاد حیدر، ثاقب جاوید اور محمد عمر فاروق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :